26 جنوری، 2025، 9:46 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85730659
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی قاہرہ آمد

تہران (ارنا) تحریک حماس نے اتوار کی صبح بتایا کہ صیہونی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے۔

ان فلسطینی قیدیوں کا قاہرہ میں حماس کے رہنماؤں، مختلف فلسطینی گروہوں کے متعدد عہدیداروں اور قیدیوں کے اہل خانہ نے استقبال کیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہفتے کی سہ پہر صیہونی جیلوں کی تنظیم کے حوالے سے بتایا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے میں 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

جبکہ مصری ذرائع ابلاغ "القاہیرہ الاخباریہ" نے خبر دی کہ دو بسیں 70 فلسطینی قیدیوں کو لے کر مصری حدود میں داخل ہوئیں۔

میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق قابض جیلوں میں عمر قید کی سزا پانے والے ان قیدیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کے تحت رہا کیا گیا ہے اور وہ فلسطینی علاقوں سے باہر اپنی زندگیاں گزارسکتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .